About Us

………ہمارے بارے میں

امت کی تربیت میں خطبہ جمعہ کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے جو ‘ دراصل دین اسلام سے امت کے تعلق کو مضبوط کرنے ، دین کے تقاضوں سے واقف کروانے ، ایمانی جوش و جذبہ پیدا کرنے ،عصری حساسیت کو جِلا بخشنے اور اتحاد و اجتماعیت کی دعوت دینے کا ایک ذریعہ ہے جو اسی وقت موثر ثابت ہوسکتا ہے جب خطیب حضرات ان مقاصد کو ملحوظ رکھتے ہوئے پُرمغز مواد کے ساتھ جامع و دلنشین پیرایہ میں سوزدروں کے ساتھ خطبات ارشاد فرمائیں۔ الحمد للہ بعض مساجد میں اس کا اہتمام ہوتا ہے لیکن بیشتر مساجد میں اس کی کمی محسوس کی گئی ہے۔ زیرنظر ویب سائیٹ اسی کمی کو پورا کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش ہے۔ انشاءاللہ العزیز یہ ویب سائیٹ خطیب حضرات کے لئے بروقت مواد کی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی اور اس سے وہ تمام خطیب حضرات استفادہ کرسکیں گے جن کی مشترکہ و متفقہ اساس قرآن و سنت ہے۔ اس ویب سائیٹ کو درج ذیل علماءو اسکالرس کا تعاون و سرپرستی حاصل ہے:۔ 1۔ مولانا رکن الدین ندوی۔ 2۔ مولانا ضیاءالدین محمدی ۔ 3۔ مولانا مفتی طیب عبدالسلام قاسمی نظامی ۔ 4۔ جناب حافظ محمد رشاد الدین۔ 5۔ جناب عبداللہ جاوید۔ 6۔ جناب حافظ محمد فائز الدین۔ 7۔ جناب وہاج ہاشمی۔ اور 8۔ جناب محمد مجیب الاعلیٰ۔
اس ویب سائیٹ کو مفید تر بنانے کے لئے آپ کے مشوروں کا انتظار رہے گا۔

ہم سے رابطہ کریں:۔

Print Friendly, PDF & Email